ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجیہ سبھا میں بھی بی جے پی کا ڈنکا، کانگریس کو پیچھے چھوڑکر بنی سب سے بڑی پارٹی

راجیہ سبھا میں بھی بی جے پی کا ڈنکا، کانگریس کو پیچھے چھوڑکر بنی سب سے بڑی پارٹی

Sat, 05 Aug 2017 12:08:23    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آج راجیہ سبھا میں مدھیہ پردیش سے بی جے پی لیڈر سمپتیا ایکے کے حلف لینے کے ساتھ ہی ملک میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے راجیہ سبھا میں کانگریس کو شکست دی اور ملک کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔ابھی راجیہ سبھا میں بی جے پی کے58ممبران پارلیمنٹ ہیں، جبکہ ملک کی اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کے 57ممبران پارلیمنٹ ہیں۔مرکز میں مودی حکومت آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بی جے پی راجیہ سبھا میں سب سے بڑی پارٹی بنی ہے۔اگرچہ 245ارکان والی راجیہ سبھا میں بی جے پی اب بھی اکثریت سے دور ہے۔اکثریت کے اعداد و شمار تک پہنچنے کے لئے بی جے پی کواب2018تک انتظار کرنا پڑے گا۔جب یوپی سمیت کئی ریاستوں میں راجیہ سبھا کی نشستوں کے لئے انتخابات ہوں گے۔


Share: